11 اگست 2014 - 13:45
صہیونیت کے خلاف جدوجہد کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

سپاہ پاسداران کے ایک اعلی عھدیدار نے کہا ہےکہ غرب اردن میں صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد کی روش میں تبدیلی آرہی ہے۔

ابنا: جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد اور انتفاضہ ملت فلسطین میں آنے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کے طول پکڑنے کے نتیجے میں فلسطینی بھی اپنے دفاع کی روشوں میں تبدیلی لانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین میں جغرافیائي لحاظ سے صہیونی فوج مجاہدین کا مقابلہ کرنے کی توانائي نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہاکہ صہیونی ریاست سے مذاکرات سے کوئي نتیجہ نہیں ملے گا اور اس سے فلسطینیوں کے حقوق بھی حاصل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا صہیونی ریاست کی شیطانی اور جارحانہ ماہیت کو دیکھتے ہوئے یہ یقین سے کہا جاسکتا ہےکہ اس کے خلاف جدوجہد کرنے کے علاوہ اور کوئي راستہ نہیں ہے۔ جنرل جزائری نے کہا کہ فلسطینی عوام، بالخصوص جوانوں اور استقامتی فورسز کو صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد کے بڑے گرانقدر تجربے حاصل ہیں اور اس جدوجہد کو مزید سنجیدہ اور وسیع کرکے صیہونی غاصبوں کو ارض مقدس ترک کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔

.......

/169